سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) گزشتہ ہفتے ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا ؟

شمالی شہروں میں قیمتوں کا تجزیہ

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق پاکستان بیورو برائے شماریات کے مطابق 18 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1402 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.9 فیصد زیادہ ہے۔ پیوستہ ہفتے ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1389 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: روس میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، تمام افراد ہلاک

جنوبی شہروں میں قیمتوں کا تجزیہ

اسی طرح 18 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1446 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.06 فیصد زیادہ ہے۔ پیوستہ ہفتے میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1445 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

علاقائی قیمتوں کا موازنہ

اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1367، راولپنڈی 1361، گوجرانوالہ 1450، سیالکوٹ 1420، لاہور 1488، فیصل آباد 1390، سرگودھا 1397، ملتان 1451، بہاولپور 1440، پشاور 1353 اور بنوں میں 1300 روپے ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1378، حیدرآباد 1428، سکھر 1530، لاڑکانہ 1407، کوئٹہ 1490 اور خضدار میں 1443 روپے ریکارڈ کی گئی۔

Categories: بزنس

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...