بھارت، ایک اور معروف اداکارہ کے ساتھ ہجوم کی بدسلوکی، ویڈیو وائرل
سماجی تقریبات میں بدسلوکی
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت میں معروف اداکارہ سمانتھا رتھ پربھو کے ساتھ تقریب کے دوران بدسلوکی کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بھارت موجودہ صورتحال میں ذمہ دارانہ حل کی طرف جائیں: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ
اداکاراؤں کا ہجوم کی جانب بدتمیزی
بھارت میں مداحوں کی جانب سے فنکاروں کے ساتھ بدتمیزی کرنا کوئی نئی بات نہیں۔ تاہم ان دنوں ہجوم کی جانب سے خاص طور پر اداکاراؤں کو گھیر کر ان کی جان خطرے میں ڈالے جانے کے واقعات مسلسل رونما ہو رہے ہیں۔ چند روز قبل، بھارتی اداکارہ ندھی اگروال کو مداحوں نے گھیر لیا تھا جب وہ تقریب سے واپسی پر اپنی گاڑی کی جانب جارہی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: کم سے کم نقصان ہو، عوام کے تحفظ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں: مریم اورنگزیب
اداکارہ کا گاڑی تک پہنچنے کا مشکل سفر
اس دوران، ان کے لیے چند قدم کا فاصلہ طے کرنا انتہائی مشکل ہوگیا، البتہ ان کے گارڈز نے بہادری کے ساتھ اداکارہ کو گاڑی تک بحفاظت پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ سوشل میڈیا پر ایک اور ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں نامور بھارتی اداکارہ سمانتھا رتھ پربھو کو بھی اسی قسم کی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے الزامات پر جنرل (ر) باجوہ کا ردعمل سامنے آگیا
ھراسانی کا واقعہ
اداکارہ حیدرآباد میں ایک آؤٹ لیٹ کی افتتاحی تقریب میں شریک تھیں، جہاں سے واپسی پر مداحوں نے انہیں گھیر لیا اور اس دوران انہیں ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا، تاہم ان کے سیکیورٹی گارڈ کسی طرح انہیں گاڑی تک لے جانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر تنقید
دوسری جانب، سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے مداحوں کے اس حرکت پر شدید تنقید کی جارہی ہے، صارفین نے کہا ہے کہ مداح یہ کیوں نہیں سجھتے کہ اداکار بھی انسان ہوتے ہیں اور وہ اپنی حدود کا تعین کیوں نہیں کرتے۔








