خارجہ پالیسی کی کامیابی شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کے سر ہے: طلال چودھری
اسلام آباد میں طلال چودھری کا بیان
وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چودھری کا کہنا ہے کہ خارجہ پالیسی کی کامیابی شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کے سر ہے۔
خارجہ پالیسی کی کامیابی
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خارجہ پالیسی سے پاکستان کا دنیا سے تعلق مضبوط ہوا ہے۔ طلال چودھری کا کہنا تھا کہ ملک میں آنے والی سرمایہ کاری کا راستہ بنا ہے، پاکستان کی سفارتکاری عروج پر ہے۔
بین الاقوامی حمایت
انہوں نے کہا کہ چین اور امریکا ہمارے ساتھ کھڑا ہے، عرب ممالک ہمارے ساتھ ہیں، مشرق و مغرب کا ہم پر اعتماد کرنا بہت بڑی بات ہے۔








