متنازع ٹوئٹ کا کیس، سماعت کے دوران پراسیکوشن اور ایمان مزاری کے شوہر کے درمیان تلخی، ہاتھا پائی کی کوشش
سماعت کے دوران تناؤ کی صورتحال
اسلام آباد (ویب ڈیسک) ایمان مزاری، ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازع ٹوئٹس کیس کی سماعت کے دوران پراسیکوشن اور ایمان مزاری کے شوہر ہادی علی چٹھہ کے درمیان تلخ جملوں کے تبادلے کے بعد عدالت کے اندر ہاتھا پائی کی کوشش کی گئی جس کے بعد پولیس نے بیچ بچاؤ کروایا، جج افضل مجوکا نے کہا کہ پراسیکوشن کو اپنے الفاظ پر معافی مانگنی چاہیئے، اگر کسی سوال پر اعتراض ہے تو عدالت کو بتائیں۔
یہ بھی پڑھیں: سابق کپتان یونس خان کی سینیٹر ایمل ولی خان سے ملاقات
جج کا فیصلہ اور سماعت کی تفصیلات
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے کیس پر سماعت کی، نائب قاصد این سی سی آئی اے افضل پر ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی جرح مکمل ہوگئی۔ جج افضل مجوکا نے کہا کہ ایمان مزاری بھی گواہ پر اپنی جرح کرلیں، ایک گواہ کو بار بار نہیں بلایا جاسکتا۔
یہ بھی پڑھیں: اینٹی نارکوٹکس اور نیوی کی مشترکہ کارروائی، 28 ارب روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد
ہادی علی چٹھہ کا مؤقف
ہادی علی چٹھہ نے مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ ایمان کے وکیل آج موجود نہیں، جج افضل مجوکا نے کہا کہ ایک گواہ پر دونوں ملزمان کی جانب سے جرح مکمل ہوگی تو پھر دوسرے گواہ پر جرح ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹ میں قائدِ ایوان کی 6 سال میں سب سے کم 28 فیصد حاضری رہی: پلڈاٹ
ایمان مزاری کی درخواست
ایمان مزاری نے کہا کہ میرے وکیل فیصل صدیقی جرح کریں گے، انہوں نے بھی گواہ افضل پر ہادی علی چٹھہ کی جانب سے کی گئی جرح اڈاپٹ کر لی اور کہا کہ جج صاحب ہمارا احتجاج بھی نوٹ کر لیں کہ میرے وکیل کو جرح کا موقع نہیں دیا گیا، جج افضل مجوکا نے کہا کہ آپ کا اختلاف بھی لکھ دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بلی کو مار کر کچا چبا جانے والی خاتون کو سزا سنادی گئی
جراح اور کشیدگی کا واقعہ
این سی سی آئی اے کے دوسرے گواہ وسیم پر ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ نے جرح کی، اس دوران پراسیکوشن اور ہادی علی چٹھہ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ پراسیکوشن کی جانب سے ہادی علی چٹھہ کے لیے بکواس کے الفاظ استعمال کرنے پر عدالتی ماحول میں کشیدگی ہوئی۔
پولیس کا موقع پر مداخلت
پراسیکوشن اور وکلا صفائی کے درمیان عدالت کے اندر ہاتھا پائی کی کوشش ہوئی، پولیس نے عدالت میں آکر پراسیکوشن اور وکلا صفائی میں بیچ بچاؤ کروایا۔








