میری مرضی میں کچھ بھی پہنوں: ماہین خان کا ناقدین کو دوٹوک جواب
ماہین خان کا جواب
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان کی بیٹی ماہین خان نے شادی کی تصاویر پر ناقدین کو دوٹوک جواب دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے نے 1368 انسانی سمگلروں کو گرفتار کرلیا
شادی کی تقریبات
راحت فتح علی خان کی بیٹی ماہین خان کی شادی کی تقریبات کی تصاویر سوشل میڈیا پر آتے ہی وائرل ہو گئیں۔
ماہین خان کی شادی کی تقریبات میں مایوں اور نکاح کے ایونٹ شامل تھے، جس میں انہوں نے بھارتی ڈیزائنر کے ملبوسات کا انتخاب کیا۔ ان کے لباس کو جہاں بڑی تعداد میں لوگوں نے خوبصورت اور دلکش قرار دیا، وہیں کچھ سوشل میڈیا صارفین نے بھارتی ڈیزائنر کے انتخاب اور لباس کے سٹائل پر تنقید بھی کی۔
یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی کی زیر صدارت پی سی بی بورڈ آف گورنرز کا ویڈیو لنک اجلاس ،نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی کی تعمیر نو کے دوسرے مرحلے کی باضابطہ منظوری
ناقدین کا جواب
تنقید کے بعد ماہین خان نے سوشل میڈیا کا رخ کرتے ہوئے ناقدین کو کرارا جواب دیا، انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ کو کسی دلہن کے ذاتی فیصلوں پر سوال اٹھانے کا کوئی حق نہیں، یہ میری شادی تھی اور میں اپنی مرضی سے جس ڈیزائنر کا لباس چاہوں پہن سکتی ہوں۔
ماہین خان نے مزید کہا کہ لوگوں کو دوسروں کی ذاتی زندگی میں غیر ضروری مداخلت سے باز آنا چاہیے، میں بھارتی، افغانی یا کسی بھی ملک کے ڈیزائنر کا لباس پہن سکتی ہوں، کیونکہ یہ میرا ذاتی انتخاب ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اپنی شادی میں نوٹ برسانے والے میک اپ آرٹسٹ کو 6 ماہ قید کی سزا سنادی گئی
خود کی پسند
انہوں نے واضح کیا کہ مجھے اپنے تمام ملبوسات پسند تھے اور میں نے سب کچھ اپنی خوشی اور مرضی سے پہنا۔
سوشل میڈیا پر بحث
ماہین خان کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث شروع ہو گئی، جہاں کئی صارفین ان کے مؤقف کی حمایت کر رہے ہیں اور دلہن کے ذاتی فیصلوں کے احترام پر زور دے رہے ہیں، جبکہ کچھ افراد اب بھی اپنے مؤقف پر قائم ہیں۔








