رمضان المبارک کی آمد میں کتنے دن باقی؟ ممکنہ تاریخیں سامنے آگئیں
چاند نظر آنے کا اعلان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک میں رجب المرجب کا چاند نظر آنے کے بعد رمضان المبارک کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے، کیونکہ رجب کے بعد شعبان، اور پھر رمضان المبارک آتا ہے، جو مسلمانوں کے لیے ایک انتہائی مقدس مہینہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سعید غنی: بانی پی ٹی آئی انا پرست، پاکستان کی فکر نہیں
رمضان کی آمد کی توقع
کیلنڈر کے مطابق برکتوں والے مہینے کا آغاز 20 یا 21 فروری 2026 کو ہونے کی توقع ہے، جس کا مطلب ہے کہ اب رمضان کی آمد میں محض 60 سے 61 دن باقی رہ گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر تجارت جام کمال کی بنگلہ دیشی مشیر برائے تجارت کے ہمراہ کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں
پہلا روزہ اور حتمی اعلان
اگر رجب اور شعبان، دونوں مہینے اپنے مقررہ دن پورے کرتے ہیں تو فروری کے تیسرے ہفتے میں پہلا روزہ ہونے کا امکان ہے، تاہم حتمی اعلان رویتِ ہلال کمیٹی چاند دیکھنے کے بعد ہی کرے گی۔
عید الفطر کی ممکنہ تاریخ
کیلنڈر کے مطابق اگر رمضان کے 30 روزے پورے ہوئے تو عید الفطر 22 مارچ 2026 بروز اتوار کو ہونے کا امکان ہے، تاہم 29 روزے ہونے کی صورت میں عید 21 مارچ بروز ہفتہ کو منائی جا سکتی ہے، عید کی حتمی تاریخ کا اعلان شوال کا چاند نظر آنے کے بعد رویتِ ہلال کمیٹی کرے گی۔








