پی ٹی آئی میڈیا میں زندہ رہنے اور ہمدردیوں کے حصول کے لئے عمران خان کے ساتھ اس کے بچوں کی ملاقات کو ایشو بنانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے، خواجہ محمد آصف
خواجہ محمد آصف کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میڈیا میں زندہ رہنے کے لئے اور ہمدردیوں کے حصول کے لئے عمران خان کے ساتھ اسکے بچوں کی ملاقات کو ایشو بنانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نجی ہاوسنگ سوسائٹی کو فائدہ پہنچانے والی سڑک سے متعلق سوال پوچھنا میرا حق تھا،سینیٹر پلوشہ خان
بچوں کی ملاقات اور سوشل میڈیا کی ضرورت
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا کہ بہت سے انٹرویوز بھی ارینج کروائے جا رہے ہیں۔ اسکے بچے کبھی بھی اسکی سیاست کا حصہ نہ رہے مگر سوشل میڈیا کے ویوز کے لئے انکی ضرورت پڑ گئی ہے۔ انہیں پاکستان آئے عرصہ دراز ہو گیا ہے۔ اب تو چلیں وہ قید ہے مگر جب وہ آزاد تھا یا وزیر اعظم تھا تو بچے کبھی پاکستان نہ آۓ۔ انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی نے اقتدار کے لئے برا شگون ڈیکلئیر کرکے ان کا پاکستان آنا ممنوع قرار دیا تھا۔ تینوں بچے پیدائشی برطانوی شہری ہیں، ان کے خلاف کوئی مقدمہ نہیں ہے۔ ان تینوں کو خاندانی ملاقات کے لئے ضرور آنا چاہئے، تاہم سیاست کے لئے بچوں کا استعمال باعث شرمندگی ہے۔ بیٹوں کے ساتھ بیٹی کا بھی پورا حق ہے۔ ایک بیٹے نے ٹی وی پر کہا ہے کہ باپ کی بیٹی کو تسلیم کرنا چاہئے اور اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرنا چاہئے اور سب ملاقات کے لئے پاکستان آئیں۔
یہ بھی پڑھیں: مظفرآباد اور گردونواح میں زلزلہ
پاکستان اور بھارت کے درمیان دہشت گردی کا موازنہ
اپنے ایک اور بیان میں خواجہ محمد آصف نے کہا کہ افغانستان پاکستان سرحد پر ٹی ٹی پی کے مستند دہشت گرد کیمپوں پر پاکستان کی کارروائی کا موازنہ بھارت کے بہاولپور و مریدکے میں مساجد اور مدارس پر غیر قانونی حملوں سے کرنا سراسر غلط اور غیر مناسب ہے۔ اقوامِ عالم اور اقوام متحدہ بھی افغان طالبان کے زیرِ سایہ افغانستان میں دہشت گردی سے خائف ہیں اور پاکستان میں آئے روز افغانستان سے آئی دہشت گرد تشکیلیں اور دہشت گرد اسکا واضح ثبوت ہیں۔ پہلگام پر بھارت آج تک ثبوت نہ دے سکا جبکہ پاکستان نے غیر جانبدار تحقیقات کی پیشکش بھی کی۔ اقوام متحدہ کی طرف سے جاری رپورٹ بھی کلیئر کرتی ہے کہ بھارتی جارحیت غیر قانونی اور بے ثبوت تھی اور پاکستان کا جواب مکمل جائز تھا۔ باقی بھارت اور اس کے پراکسی خوارج اور اسکے ہمدردوں کا کسی بھی قسم کا شک ہم نے کل بھی دور کیا تھا اور آج بھی، الحمدُ للّٰہ۔
سوشل میڈیا پر توجہ
تحریک انصاف میڈیا میں زندہ رہنے کے لئے اور ھمدردیوں کے حصول کے کیے عمران خان کے ساتھ اسکے بچوں کی ملاقات کو ایشو بنانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ بہت سے انٹرویوز بھی ارینج کروائے جا رہے ہیں۔ اسکے بچے کبھی بھی اسکی سیاست کا حصہ نہیں رہے مگر سوشل میڈیا کے ویوز کے لئے انکی ضرورت پڑ…
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) December 23, 2025








