پنجاب پراپرٹی اونر شپ آرڈیننس مظلوم لوگوں کےلئے امید کی کرن بن رہا تھا، عدالتی سٹے آرڈر افسوسناک اور انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے،خواجہ سعد رفیق

پنجاب پراپرٹی اونر شپ آرڈیننس کا تاریخی اقدام

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ پنجاب پراپرٹی اونر شپ آرڈیننس حکومت ِ پنجاب کا تاریخ ساز اقدام ہے۔ یہ آرڈیننس مظلوم لوگوں کے لئے امید کی کِرن بن رہا تھا۔ اس عمل پر وزیراعلیٰ پنجاب اور ان کی ٹیم مبارکباد اور شاباش کی مستحق ہے۔ اس کے خلاف عدالتی سٹے آرڈر افسوسناک اور انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے۔

عدالتوں کے چکر اور انصاف کی کمی

اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا کہ اپنی جائیدادوں کے چھینے گئے قبضے واپس لینے کے لئے لوگ دہائیوں تک عدالتوں کے چکر کاٹتے رہتے ہیں اور بوڑھے ہو جاتے ہیں یا دیوالیہ ہو جاتے ہیں! لیکن انصاف بکتا ہے اور ملتا نہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ حکومت ِ پنجاب پراپرٹی اونر شپ آرڈیننس کو قانون سازی کے ذریعے قانون بنا دے گی۔ اگر عدالت مظلوموں کو انصاف دلانے میں مددگار نہیں ہو سکتی تو کم از کم حکومت کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی نہ کی جائیں۔

پنجاب اسمبلی میں قانون کی منظوری

خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ پنجاب پراپرٹی اونر شپ آرڈیننس پنجاب اسمبلی سے منظور ہو کر قانون بن چکا ہے۔ اپنی کم علمی پر معذرت خواہ ہوں۔ حیرت کی بات ہے کہ سراسر مفادِ عامہ کے لئے بنائے گئے ایک قانون کے خلاف سٹے آرڈر دیا گیا بلکہ نا مناسب ریمارکس بھی پاس کیے گئے۔ معزز عدالت نے سخت بیمار آنریبل ایڈووکیٹ جنرل امجد پرویز کی آمد کا انتظار بھی نہیں کیا۔ اہل ِ پنجاب قبضہ گروپوں کے خلاف تاریخ میں پہلی بار بنائے جانے والے اس تاریخی قانون کی بحالی اور اس پر عملدرآمد چاہتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...