مری میں 25 دسمبر اور نیو ائیر پر دفعہ 144 نافذ کردی گئی
مری میں دفعہ 144 کا نفاذ
مری (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملکہ کوہسار میں 25 دسمبر اور نیو ائیر پر دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: سونا مزید مہنگا، قیمت پہلی بار 3 لاکھ 40 ہزار 6 سو روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
ڈپٹی کمشنر کی اطلاع
ڈپٹی کمشنر مری نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 25 دسمبر اور نیو ائیر پر مال روڈ پر صرف سیاح فیملیز کو آنے کی اجازت ہوگی۔
بیچلر ٹورسٹس کا داخلہ ممنوع
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ بیچلر ٹورسٹ کا داخلہ مری جی پی او چوک مال روڈ پر ممنوع کردیا گیا۔ یہ فیصلہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔








