پی آئی اے کی نجکاری کے لیے عارف حبیب کنسورشیم نے دوسرے مرحلے میں 121 ارب روپے کی بولی لگادی
قومی ائیر لائن پی آئی اے کی نجکاری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ائیر لائن پی آئی اے کی نجکاری کے لیے عارف حبیب کنسورشیم نے دوسرے مرحلے میں 121 ارب روپے کی بولی لگادی۔ قومی ائیرلائن کی نجکاری کے لیے بولی کا مرحلہ وار عمل جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جو کوئی کسی سیاسی جماعت کا آلۂ کار بنے اسے سرکاری نوکری سے ہی فارغ کردینا چاہیے مگر سوال یہ ہے ”بلی کے گلے میں گھنٹی کون باندھے گا“
نجکاری کی حکومتی حکمت عملی
مشیر نجکاری کمیشن محمد علی کا کہنا ہے کہ قومی ائیرلائن کی نجکاری اصلاحاتی ایجنڈے کا حصہ ہے، حکومت کا مقصد قومی ائیرلائن کو بیچنا نہیں بلکہ اسے اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ہے۔ قومی ائیرلائن کی نجکاری سے ملک میں سرمایہ کاری آئے گی۔
یہ بھی پڑھیں: میرے خاندان میں سے جس مرضی کو قید میں ڈال دو ، میں نہ جھکوں گا نہ اس ظلم کو قبول کروں گا، عمران خان
بولی کی تفصیلات
مشیر نجکاری کمیشن کے مطابق حکومت چاہتی ہے کہ قومی ائیرلائن ماضی کی طرح بہتر ہو۔ قومی ائیرلائن کے 75 فیصد شیئرز کی آج بولی ہوگی، بولی سے حاصل رقم کا 92.5 فیصد حصہ قومی ائیرلائن کی بہتری پر خرچ ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دو تہائی پیمنٹ شروع میں اور ایک تہائی پیمنٹ بعد میں کی جا سکے گی، اور ہم نے بڈرز کو بولی کے بعد دو پارٹیز کو اپنے ساتھ شامل کرنے کی بھی اجازت دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خاموش ہوئی وہ زبان، جسے گفتگو میں کمال تھا
پہلے مرحلے کی بولی
بولی کے پہلے مرحلے میں لکی کنسورشیم نے 101.5 ارب روپے کی بولی لگائی جب کہ ائربلیو نے 26 ارب 50 کروڑ روپے کی بولی لگائی۔
عارف حبیب کنسورشیم کی بولی
عارف حبیب کنسورشیم گروپ نے 115 ارب روپے کی سب سے زیادہ بولی لگائی۔ دوسرے مرحلے میں لکی کنسورشیم نے 120.25 ارب روپے کی نئی بولی لگائی جب کہ عارف حبیب کنسورشیم نے 121 ارب روپے کی نئی بولی لگائی۔








