عمران خان نے مذاکرات کا اختیار کسی کو نہیں دیا، سوائے محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر کے، سلمان اکرم راجا
اسلام آباد کی سیاسی صورتحال
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا کا کہنا ہے عمران خان نے مذاکرات کا اختیار کسی کو نہیں دیا، سوائے محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر کے۔ اچکزئی صاحب نے بھی کہہ دیا کہ میرے گھر پر جو ڈاکہ ڈالے ان سے مذاکرات نہیں ہو سکتے۔
یہ بھی پڑھیں: بیچ فور میں شامل بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کیلئے تیاری شروع
عمران خان اور بشریٰ بی بی کے مقدمات
سلمان اکرم راجا نے مزید کہا کہ ہم یہاں جمہوریت اور آزادی عدلیہ کے لئے کھڑے ہیں۔ یہ اب بہت بڑی تحریک بن چکی ہے جو آگے مزید تقویت پکڑے گی۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو جھوٹے مقدمات میں ناحق سزائیں دی گئیں۔ اصل مقدمہ عوام اور اللہ کی عدالت میں لڑا جائے گا۔ عمران خان کی رہائی جلد ہو گی، پاکستان کے عوام بہت جلد اس مقدمے کا فیصلہ کر دیں گے، فتح عوام کی ہو گی۔ عمران خان کی جانب سے سٹریٹ موومنٹ کے لئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو حکم مل گیا ہے۔
سہیل آفریدی کا حکم
سہیل آفریدی کو حکم مل گیا ہے شہبازشریف کے مذاکرات کی آفر کے بعد سلمان اکرم راجا کا جواب
یہ بہت بڑی تحریک بن جائے گی pic.twitter.com/qclZWAQdjt— Naya Pakistan (@Naya__Pakistan_) December 23, 2025








