طیاروں کی تعداد بڑھا کر 65 تک لے کر جائیں گے، پی آئی اے خریدنے کے بعد عارف حبیب کا پہلا بیان
عارف حبیب کا پیغام
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف کاروباری شخصیت عارف حبیب نے پی آئی اے کی بولی کے بعد ایک پیغام جاری کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فضائیہ کا پہلا ففتھ جنریشن فائٹر جیٹ رواں برس شامل ہونے کا امکان
معاشی فوائد
انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی بولی سے پاکستانی معیشت کو فائدہ ہوگا اور بیرونی سرمایہ کار پاکستان کی طرف راغب ہوں گے۔ عارف حبیب کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کو بہت شفاف انداز میں کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق ٹیسٹ کرکٹر ذاکر بٹ چل بسے
پاکستان کی جیت
انہوں نے مزید کہا کہ آج پاکستان کی جیت ہوئی ہے اور ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کا موقع ملے گا۔ عارف حبیب نے واضح کیا کہ پی آئی اے نے اچھے دن دیکھنے شروع کر دیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ نے وینزویلا کے تیل کی آمدنی کو امریکی اکاؤنٹس میں محفوظ رکھنے کے حکم پر دستخط کر دیے
آپریشنل طیاروں کی تعداد
پہلے مرحلے میں پی آئی اے کی آپریشنل طیاروں کی تعداد 38 کی جائے گی، جسے بعد میں بڑھا کر 65 تک لے جایا جائے گا۔
مواقع کی تخلیق
عارف حبیب نے پی آئی اے کے عملے کو اعتماد دینے کا بھی وعدہ کیا اور کہا کہ اس اقدام سے مزید لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔








