صحافت کے 50 برس۔۔۔ سعید آسی کے اعزاز میں شام ’گولڈن جوبلی تقریب‘ بن گئی

لاہور پریس کلب میں سعید آسی کا اعزاز

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور پریس کلب کی آرٹ کلچر اینڈ ٹیکنالوجی کمیٹی کے زیر اہتمام سینئر صحافی، ادیب اور شاعر، درجنوں کتب کے مصنف سعید آسی کے اعزاز میں لاہور پریس کلب کے نثار عثمانی ہال میں شام منعقد کی گئی۔ تقریب کی صدارت کلب کے صدر ارشد انصاری نے کی جب کہ سٹیج پر سینئر نائب صدر افضال طالب، ایکٹ کمیٹی کے چیئرمین امجد عثمانی کے علاوہ بریگیڈیئر (ر) محمد صادق راہی، حامد ریاض ڈوگر، فرخ سہیل گوئندی اور ناصر بشیر بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کچھ اسٹیشن جنکشن بھی کہلاتے ہیں، گاڑیاں یہاں کچھ زیادہ وقت کیلیے رکتی ہیں،مسافر کچھ کھا پی لیتے ہیں اور محکمے والے ضروری کام نبٹا لیتے ہیں

سعید آسی کی خدمات اور صحافتی سفر

ارشد انصاری نے خطبۂ صدارت میں کہا کہ سعید آسی نے لاہور پریس کلب کو متحد کرنے اور موجودہ جگہ پر شفٹ کرانے میں بڑا فعال کردار ادا کیا۔ انہوں نے پچاس سالہ صحافت کے دوران حق اور سچ کا علم اٹھائے رکھا اور یہ سفر اسی طرح جاری ہے۔ سعید آسی پریس کلب میں الیکشن کروانے ہوں تب بھی فعال نظر آتے ہیں۔ ہم ان کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: یو اے ای میں شہری کی ساڑھے 7ارب روپے سے زائد کی لاٹری نکل آئی

شیلڈ کا معائنہ اور تقریب کا آغاز

صدر ارشد نصاری اور امجد عثمانی ایکٹ کمیٹی کے ارکان نے سعید آسی کو پریس کلب کی جانب سے شیلڈ بھی پیش کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز عمران نومی نے تلاوت کلام پاک سے کیا جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض سینئر صحافی سعید اختر نے انجام دیئے۔ صاحب شام نے بتایا کہ وہ آج سے ٹھیک پچاس برس قبل صحافت کے میدان میں اترے، اس لئے اس تقریب کو میری صحافت کی گولڈن جوبلی قرار دیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ہمشیرہ عظمٰی خان کو ملاقات کی اجازت مل گئی

تقریب کے اہم لمحات

ان کے منہ سے بے اختیار نکلا "یہ نصف صدی کا قصہ ہے، دو چار برس کی بات نہیں"۔ انہوں نے بتایا کہ ضیاء دور میں کس طرح لاہور پریس کلب کا احیاء ہوا اور اس کے پہلے الیکشن ہوئے اور وہ اس پریس کلب کے سیکرٹری منتخب ہوئے تھے۔ انہوں نے کلب کے دیال سنگھ مینشن اور مال روڈ پر نقی مارکیٹ میں آنے اور پھر شملہ پہاڑی منتقل ہونے کی دلچسپ داستان بھی سنائی۔

یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ 2کیس ؛ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 2گواہوں کے بیانات قلمبند

صحافتی بحران اور اتحاد کی ضرورت

وہ لاہور شہر سے گورنمنٹ کے بنائے ہوئے سلاٹر ہاؤس کو شاہ پور منتقل کرانے میں بھی محرک تھے اور انہی کی کوششوں سے شفٹنگ ممکن ہوئی۔ انہوں نے صحافتی کمیونٹی کو تجویز دی کہ اس وقت شعبۂ صحافت بالخصوص پرنٹ میڈیا شدید بحران کا شکار ہے، اس لئے صحافیوں کے تمام گروپوں کو اپنی اپنی اناؤں کی قربانی دے کر ایک پلیٹ فارم پر باہم متحد ہو جانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: نعیم قاسم حزب اللہ کے نئے سربراہ مقرر

ادبی شراکت اور اختتام

انہوں نے اپنی ایک اردو اور ایک پنجابی غزل بھی سنائی۔ آخر میں امجد عثمانی نے سب شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے بڑوں کے اعزاز میں ایسی محافل منعقد کرتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین کل مسالک علماء بورڈ کی اٹلی میں کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو سے ملاقات

شرکاء کی رائے

تقریب میں افضال طالب، طارق کامران، خالد اعجاز مفتی، علامہ صدیق اظہر، نواز طاہر، حامد ریاض ڈوگر، بریگیڈیئر (ر) محمد صادق راہی، علامہ صدیق اظہر، پروفیسر ناصر بشیر، پروفیسر محمد عالم، ساجد یزدانی، فرخ مرغوب، حامد نواز اور فرخ سہیل گوئندی نے صاحبِ شام کے بارے میں گفتگو کی جس سے ان کی شخصیت کے کئی پہلو کھل کر سامنے آئے۔

شرکت کرنے والے افراد

تقریب میں ناصرہ عتیق، شاہدہ بٹ، مدیحہ خان، زنیرہ طارق، تابندہ خالد، ڈاکٹر وقار گل، نصیر احمد، عمر شریف، نفیس قادری، سعید آسی کے بیٹوں شعیب سعید، شہباز سعید آسی اور ایکٹ کمیٹی کے ارکان محمد عبداللہ اور شہزاد فراموش نے بھی شرکت کی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...