پنجاب حکومت کی جانب سے 111 مستحق افراد میں الیکٹرک وہیل چیئرز سمیت دیگر معاون آلات کی تقسیم
تقریب کی تفصیلات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر افرادِ باہم معذوری میں وہیل چیئرز اور معاون آلات کی تقسیم کی تقریب ڈائریکٹوریٹ جنرل سوشل ویلفیئر میں ہوئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ تھے۔
یہ بھی پڑھیں: مولانا طارق جمیل کی تقریر اسٹیبلشمنٹ نے نہیں روکی بلکہ ۔۔۔ خود ہی وضاحت جاری کردی
شرکاء اور مستحق افراد
تقریب میں ایڈیشنل سیکرٹری سوشل ویلفیئر آمنہ منیر، ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر طارق قریشی سمیت محکمے کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ضلع لاہور سے آئے 111 مستحق افرادِ باہم معذوری میں وہیل چیئرز اور مختلف معاون آلات تقسیم کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کے 75 سے 80 جیٹ فائٹرز نے پاکستان پر حملہ کیا: اسحاق ڈار
معاون آلات کی تعداد
صوبائی وزیر نے بتایا کہ اب تک پورے پنجاب میں مجموعی طور پر 12 ہزار 245 معاون آلات افرادِ باہم معذوری میں تقسیم کیے جا چکے ہیں۔ تقسیم کیے جانے والے آلات میں مینول اور الیکٹرک وہیل چیئرز، ٹرائی سائیکل، واکرز اور دیگر معاون سہولیات شامل ہیں۔
حکومت کی ترجیحات
سہیل شوکت بٹ نے تقریب کے دوران افرادِ باہم معذوری سے ان کی نشستوں پر جا کر ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ افرادِ باہم معذوری کو باوقار اور خودمختار زندگی کی طرف لانا حکومتِ پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ حکومتِ پنجاب کا "معذوری سے پاک پنجاب" کا وژن عملی شکل اختیار کر رہا ہے جبکہ خصوصی افراد کو ہمت کارڈ، وہیل چیئرز اور معاون آلات کی فراہمی فلاحی ریاست کے قیام کی جانب ایک اہم قدم ہے۔







