کوہاٹ کے پہاڑی علاقے میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، 8 دہشتگرد ہلاک
پولیس اور سی ٹی ڈی کی کارروائی
کوہاٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن) کوہاٹ کے پہاڑی علاقے میں پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی کارروائی میں 8 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: گھریلو صارفین کو صبح 5 بجے سے رات 10 بجے تک بلاتعطل گیس فراہمی کی ہدایت
حملہ اور جوابی کارروائی
ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) کے مطابق کرک میں بامی بانڈہ گرگری کے قریب پولیس گاڑی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا، جس میں 5 اہلکار شہید ہوئے تھے۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق سی پی او کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد پولیس نے جوابی کارروائی کی اور 8 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: این سی سی آئی اے افسران مبینہ گینگ بنا کر رشوت خوری کر رہے ہیں، ڈکی بھائی کو پکڑنے والے افسران کا 3 روزہ ریمانڈ منظور
مطلوب دہشت گرد کی ہلاکت
پولیس اور سی ٹی ڈی سے فائرنگ کے تبادلے میں مطلوب دہشت گرد عارف عرف ڈان بھی مارا گیا، جو متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں مطلوب تھا۔
سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن
سی پی او کے مطابق پولیس اور سی ٹی ڈی کا علاقے میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن جاری ہے، عوام کے تحفظ کے لیے پولیس ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے پرعزم ہے۔ دہشت گردوں کے سہولت کاروں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن تیز کر دیا گیا ہے。








