نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز کی عرفان شفیع کھوکھر مرحوم اور میاں مرغوب احمد کی رہائش گاہوں پر آمد
تعزیت کا دورہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ایم پی اے عرفان شفیع کھوکھر مرحوم اور میاں مرغوب احمد کی رہائش گاہوں پرتعزیت کیلئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی پی ایل کھیلنے والے آسٹریلوی کرکٹر گلین میکسویل کو بھاری جرمانہ کر دیا
اہل خانہ سے تعزیت
مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز نے عرفان شفیع کھوکھر مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز نے میاں مرغوب احمد سے اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کی۔ نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز نے مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور مرحومین کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کے الیکشن کو متنازعہ نہ بنانے اور الیکشن سے دستبرداری کیلئے مخالف امیدوار کو 1 ارب روپے کی پیشکش کا دعویٰ سامنے آگیا
صبر جمیل کی دعا
مسلم لیگ(ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز نے سوگواران کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔
یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی کا پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے خلاف 15 جنوری کو عوامی ریفرنڈم کروانے کا اعلان
سیاسی خدمات کی یاد
مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے کہا کہ مرحوم عرفان شفیع کھوکھر پارٹی کا قابل قدر اثاثہ تھے۔
معاشرتی خدمات کی قدردانی
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ مرحوم عرفان شفیع کھوکھر کی سیاسی اور سماجی خدمات یاد رکھی جائیں گی۔








