سیشن کورٹ اسلام آباد کا 9 مئی سمیت دیگر مقدمات میں عمران خان اور بشریٰ کو 27 جنوری تک گرفتار نہ کرنے کا حکم
اسلام آباد کی سیشن کورٹ کا فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سیشن کورٹ نے 9 مئی سمیت دیگر مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 27 جنوری تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 27 جنوری تک توسیع کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی غیر قانونی بھرتی کیس: پرویز الہی کی حاضری معافی کی درخواست منظور
عدالت کی ہدایت
عدالت نے آئندہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی کو ذاتی طور پر یا ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔
مقدمات کی تفصیلات
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف 9 مئی کے واقعات، اقدامِ قتل، جعلی رسیدوں سمیت متعدد مقدمات درج ہیں۔ اس کے علاوہ، بشریٰ بی بی کے خلاف مبینہ جعلی رسیدیں جمع کرانے کے الزام میں مقدمہ درج ہے.








