فیلڈ مارشل کی رہنمائی پی آئی اے کی نجکاری میں اہم ثابت ہوئی :اویس لغاری
وفاقی وزیرِ توانائی کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیرِ توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ عارف حبیب کنسورشیم کی کامیاب بولی معیشت کی بحالی کی علامت ہے۔ فیلڈ مارشل کی رہنمائی پی آئی اے کی نجکاری میں اہم ثابت ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: بیرسٹر گوہر خان کی حکومت کو بڑی پیش کش،کہا ٹینشن کم اور ٹمپریچر ڈاؤن کرنے کی ضرورت ہے
نجکاری کی کامیابی
''جنگ'' کے مطابق ایک بیان میں وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ 135 ارب روپے کی کامیاب بولی سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر ہے۔ وزیرِ اعظم کی قیادت میں نجکاری کا تاریخی مرحلہ مکمل ہوا۔ مشیرِ نجکاری محمد علی کی کاوشیں، فیلڈ مارشل کی رہنمائی پی آئی اے کی نجکاری میں اہم ثابت ہوئی ہے۔ یہ نجکاری عالمی برادری کے پاکستان پر بڑھتے اعتماد کا ثبوت ہے، عارف حبیب کنسورشیم کی کامیاب بولی معیشت کی بحالی کی علامت ہے۔
حکومتی اصلاحات اور شفاف پالیسیوں پر اعتماد
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا مزید کہنا تھا کہ پی آئی اے کی نجکاری سے حکومتی اصلاحات اور شفاف پالیسیوں پر اعتماد کی عکاس ہے، یہ کامیابی پاکستان کے معاشی استحکام کی جانب مضبوط پیشرفت کی نشاندہی کرتی ہے۔








