توشہ خانہ 2 کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی فرد جرم کی کارروائی دوبارہ مؤخر

توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت مؤخر
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) توشہ خانہ 2 کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی ایک بار پھر مؤخر کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: میرا اصولی موقف ہے میں کوئی کیس ٹرانسفر نہیں کروں گا، جسٹس محسن اختر کیانی کے ایک سے دوسرے بنچ میں کیسز ٹرانسفر کرنے پر ریمارکس
عدالت کی کارروائی
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق سینئر جج سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کے نئے کیس کی سماعت جوڈیشل کمپلیکس میں کی۔ عدالت نے بغیر کارروائی کیس کی سماعت 21 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
فرد جرم عائد ہونے کا امکان
بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی پر آج فرد جرم عائد ہونا تھی۔ اڈیالہ جیل میں سیکیورٹی خدشات کے باعث سماعت ملتوی کی گئی، جیل حکام نے سیکیورٹی خدشات پر سماعتیں ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔