الحمدللّٰہ بولی کا عمل انتہائی شفاف رہا: وزیرِ اعظم کا پی آئی اے کی کامیاب بڈنگ پر اظہار تشکر، قوم کو مبارکباد

وزیرِاعظم کا پی آئی اے کی بڈنگ پر اظہار تشکر

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرِاعظم شہباز شریف نے قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی کامیاب بڈنگ کے انعقاد پر تشکر کا اظہار کیا ہے اور قوم کو مبارک باد دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا ایک اور بڑا ایکشن

نجکاری کے عمل کی اہمیت

ایک بیان میں وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ قوم سے وعدہ کیا تھا کہ اداروں کی نجکاری کے اقدامات کریں گے، پی آئی اے کی نجکاری کا یہ عمل انتہائی اہم سنگِ میل ہے۔ الحمدللّٰہ بولی کا عمل انتہائی شفاف رہا، معیشت مزید مستحکم کرنے میں اداروں کی نجکاری اہم کردار ادا کرے گی۔ ملکی معیشت پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے، تمام ریاستی اداروں کے تعاون سے ملکی معیشت مستحکم ہو رہی ہے۔

حکومتی کوششوں کی تعریف

’’جنگ‘‘ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کی کوششیں لائقِ تحسین ہیں، وزیرِ دفاع خواجہ آصف، مشیرِ نجکاری محمد علی، نجکاری کمیشن اور دیگر متعلقہ افراد نے شاندار کام کیا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...