پی آئی اے کے اثاثے ہزاروں ارب روپے کے ہیں جن کو اونے پونے داموں بیچا گیا، چوہدری منظور
پی آئی اے کی نجکاری پر خدشات
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور پیپلز لیبر بیورو کے انچارج چوہدری منظور احمد نے پی آئی اے کی نجکاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جس گھر کے برتن بکیں اس کی جیت کیسے ہوسکتی ہے؟ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری پر حکومت قوم کو گمراہ کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قومی شاہراہ سندھ کی مسلسل بندش سے صنعتوں کے بند ہونے کا خطرہ ہے: او آئی سی سی آئی
قومی اثاثوں کی قیمتیں
چوہدری منظور کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کے اثاثے ہیں جن کو اونے پونے داموں میں بیچا گیا ہے، پی آئی اے کے اثاثے ہزاروں ارب روپے کے ہیں، پی آئی اے نے گزشتہ سال 26 ارب روپے کا منافع کمایا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان تاریخی امن معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں : وزیر اعظم
پی آئی اے کی مالی حالت
چوہدری منظور کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے 30 جہاز تقریباً 100 ارب روپے کے ہیں، ملازمین کا پراویڈنٹ فنڈ 20 ارب اور 8 بلڈنگز تقریباً 50 ارب روپے کی ہیں، 10 ارب روپے کے اسپیئر پارٹس اور ہینگرز ہیں۔
نجکاری کے اثرات
ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی نجکاری سراسر زیادتی اور ظلم ہے، پی آئی اے کا سیلری امپیکٹ صرف 16 فیصد ہے، پی آئی اے کی نجکاری بڑا اسکینڈل ثابت ہوگی۔








