امریکی ٹینس ستارہ وینس ولیمز نے شادی کر لی۔
وینس ولیمز کی شادی
فلوریڈا(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے فلوریڈا میں اطالوی آندریا پریٹی سے شادی کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: ایک اور خوشخبری، ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 80 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی
شادی کی تقریبات
سرینا ولیمز کی بہن وینس ولیمز کے اطالوی اداکار، ماڈل اور ڈیزائنر سے دوستی کے چرچے رہے ہیں۔ جوڑے کی شادی کی تقریبات 6 روز پام بیچ فلوریڈا میں جاری رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیرداخلہ محسن نقوی: چینی شہریوں پر حملہ کرنے والوں کو دینے کا سخت جواب
قیمتی تحفہ
وینس ولیمز کا کہنا ہے کہ شادی کے موقع پر سرینا ولیمز نے قیمتی یاٹ کا تحفہ دیا ہے۔ اس قیمتی یاٹ میں فیملی کے قریبی افراد کو عشائیہ بھی دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: وی پی این بند کرنے سے پاکستانی معیشت کو کیا نقصان ہوگا؟ آئی ٹی ایکسپرٹ کنول چیمہ نے خبردار کردی
خوشگوار لمحے
وینس ولیمز کا کہنا ہے کہ سرینا ولیمز نے ہی یاٹ میں تمام کھانوں کا انتظام کیا۔ کشتی پر 10 سے 12 خاندان کے افراد اور دوست موجود تھے، اور ہم نے ایک ہفتے خوب انجوائے کیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش اور ژالہ باری کا امکان
پہلی ملاقات
وینس ولیمز اور آندریا پریٹی کی 2024 میں میلان میں ایک فیشن شو کے دوران ملاقات ہوئی تھی، اور ان کی منگنی کی تقریب جولائی میں ہوئی تھی۔
محبت بھرا پیغام
سرینا ولیمز نے شادی کے موقع پر اپنی بہن کے لیے تصاویر کے ساتھ محبت بھرا پیغام بھی لکھا ہے۔








