وزیراعلیٰ کا الحمرا کے مسیحی ملازمین کو ایک تنخواہ بونس دینے کا اعلان
بونس کا اعلان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے الحمرا آرٹس کونسل کے مسیحی ملازمین کو ایک تنخواہ کے برابر بونس دینے کا اعلان کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور: پولیس مقابلے میں 4 ڈاکو ہلاک، ایس ایچ او اور کانسٹیبل زخمی
کرسمس کی خصوصی تقریب
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق الحمرا آرٹس کونسل لاہور میں کرسمس کی مناسبت سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی جبکہ پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب شازیہ رضوان بھی تقریب میں موجود تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: مناہل ملک اور امشا کے بعد ایک اورسیلیبریٹی کی فحش ویڈیو لیک ہو گئی
مسیحی ملازمین کے لیے تحائف
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اس موقع پر مسیحی ملازمین سے ملاقات کی، انہیں کرسمس کی مبارکباد دی اور وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے تحائف تقسیم کیے۔ تقریب کے دوران عظمیٰ بخاری نے مسیحی ملازمین کے ہمراہ کرسمس کا کیک بھی کاٹا۔ تقریب میں چیئرمین الحمرا رضی احمد اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا محمد نواز گوندل بھی شریک تھے۔
یہ بھی پڑھیں: شہری کو دوست سے ملنے تھانے آنا مہنگا پڑ گیا
اقلیتوں کے لیے محبت کا پیغام
عظمیٰ بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرسمس کے تہوار پر مسیحی بہن بھائیوں کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔ اقلیتیں وزیراعلیٰ پنجاب کے دل کے بہت قریب ہیں، مسیحی ملازمین ہمارا فخر ہیں اور ان کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔
پنجاب حکومت کا عزم
وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت اقلیتوں کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے تمام ممکن وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ کرسمس کے موقع پر اپنی خوشیوں میں دوسروں کو بھی شریک کریں، کیونکہ کرسمس کا تہوار محبت، امن اور ہم آہنگی کا پیغام دیتا ہے۔








