لاہور ہائیکورٹ نے پراپرٹی اونرشپ ایکٹ سے متعلق درخواستیں فل بینچ کو بھجوادیں
لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے پراپرٹی اونرشپ ایکٹ کے تحت کارروائیوں کے خلاف درخواستیں فل بینچ کے سامنے لگانے کی ہدایت کردی۔
یہ بھی پڑھیں: انڈین آئیڈل سیزن 3 کے فاتح اور فلمی اداکار 43 برس کی عمر میں چل بسے
چیف جسٹس کا بیان
روزنامہ جنگ کے مطابق چیف جسٹس عالیہ نیلم نے شہری مشتاق احمد سمیت دیگر درخواستوں پر سماعت کے دوران کہا کہ معاملہ سول کورٹ میں زیر التوا ہوگا تو ڈی سیز متعلقہ کورٹ میں درخواست دے گا۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ نے ای او بی آئی پنشن میں 15 فیصد اضافے کی منظوری دیدی: نجی ٹی وی کا دعویٰ
عدالت کی تنقید
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ سول کورٹ پابند ہوگی کہ کیس ٹریبونل کو بھجوائے، تقریباً ڈھائی ماہ بعد آپ نے ٹریبونلز کا نوٹیفکیشن کیا، ابھی تک آپ کے ٹریبونلز نے کام ہی شروع نہیں کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے کسی قسم کی جارحیت مسلط کی توپوری قوم منہ توڑ جواب دے گی: فیصل آباد میں قومی یکجہتی کا نفرنس سے علماء کا خطاب
سرکاری وکیل سے سوالات
چیف جسٹس نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ بغیر کسی آرڈر کے زبانی طور پر قبضے کیسے دلوائے جارہے ہیں؟ عدالت بغیر آرڈر کے آپ کو کچھ کہے تو کیا آپ مان لیں گے؟
درخواست گزار کا موقف
دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ڈی سی شیخوپورہ نے زبانی قبضے کا آرڈر دیا ہے، کیس ہائیکورٹ میں زیر سماعت تھا اس کے باوجود ڈپٹی کمشنر نے قبضہ کروایا۔








