شوہر کا قتل: بیوی کو عمر قید، آشنا کو مرتے دم تک پھانسی پر لٹکانے کا حکم
قتل کیس کا فیصلہ
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے شوہر کے قتل کیس میں قاتلہ بیوی کو عمر قید جبکہ آشنا کو سزائے موت کا حکم دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان کے صوبائی انتخابات کا شیڈول جاری، 24 جنوری کو پولنگ
عدالت کی کارروائی
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جج نادیہ اکرام ملک نے قتل کیس کا فیصلہ سنایا۔
یہ بھی پڑھیں: ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی سے قبل ان سے کیا گفتگو ہوئی؟ آپریٹر کا بیان سامنے آگیا
سزاؤں کی تفصیلات
عدالت نے شوہر کی قاتلہ بیوی کو عمر قید اور 4 لاکھ روپے جرمانہ جبکہ بیوی کے آشنا جنید بھٹی کو سزائے موت اور 4 لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنائی۔
ملزمہ اہلیہ ثانیہ کو قتل شواہد مٹانے کے جرم میں 7 سال قید اور 10 ہزار روپے جرمانہ جبکہ سازش و قتل کے جرم میں 7 سال قید اور 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا، آشنا مجرم جنید کو گھر داخل ہونے کے جرم میں 7 سال قید اور 10 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں دفعہ 144 میں 2 دن کی توسیع
فانسی کی سزا
عدالت نے حکم دیا کہ مجرم کو اس وقت تک پھانسی پر لٹکایا جائے جب تک موت نہ ہو۔
مقدمہ کا پس منظر
یاد رہے کہ تھانہ صادق آباد پولیس نے 27 اپریل 2025 کو مقدمہ درج کیا تھا، دونوں مجرمان آشنا اور مقتولہ اہلیہ کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔








