ایف بی آر نے مزید ایک لاکھ 74 ہزار نان فائلرز کی نئی فہرست تیار کر لی
ایف بی آر کی نئی فہرست
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مزید ایک لاکھ 74 ہزار نان فائلرز کی نئی فہرست تیار کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: تھری پارکر کے پہاڑی علاقے کی سیر کرنے گئے 11 سیاح ریلے میں پھنس گئے، ایک ہلاک
نان فائلرز کو نوٹس
روزنامہ جنگ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ نان فائلرز میں سے زیادہ تر کو نوٹس بھیجے جا چکے ہیں، فہرست میں گھریلو خواتین بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات کی کل سے آندھی، طوفان اور بارشوں کی پیشگوئی
دستاویزات جمع کرانے کی ہدایت
ایف بی آر کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نان فائلرز دستاویزات کے ساتھ 3 سال کے ٹیکس ریٹرن جمع کروائیں۔
آن لائن نوٹس کی ترسیل
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نان فائلرز کے شناختی کارڈ کے ذریعے آن لائن اور گھر پر نوٹس بھجوا رہا ہے۔








