سونا ۲ہزار روپے فی تولہ مہنگا
کراچی: سونے کی قیمت میں اضافہ
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں آج بھی 2 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انسٹاگرام کے سربراہ نے سوشل میڈیا صارفین کو خبردار کر دیا
نئی قیمتیں
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 2000 روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 72 ہزار 862 روپے ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ، دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 1714 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد دس گرام سونے کی قیمت 4 لاکھ 5 ہزار 402 روپے ہوگئی ہے۔
سونے کی قیمت میں سال بھر کا اضافہ
واضح رہے کہ ملک میں رواں سال فی تولہ سونے کی قیمت میں اب تک 2 لاکھ 262 روپے کا اضافہ ہو چکا ہے۔








