بانی پی ٹی آئی اور پوری جماعت کو محمود خان اچکزئی پر مکمل اعتماد ہے: اسد قیصر
پی ٹی آئی کے رہنما کا اعتماد
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور پوری جماعت کو محمود خان اچکزئی پر مکمل اعتماد ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیکرٹری داخلہ پنجاب کا چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کا دورہ، مختلف سیکشنز میں بچوں سے ملاقات
مذاکرات کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کی شخصیت دیکھتے ہوئے بانی نے مکمل اعتماد کیا۔ اسد قیصر کا کہنا ہے کہ بانی نے اپوزیشن الائنس قیادت کو بات کرنے یا مذاکرات ختم کرنے کا مکمل اختیار دیا، بانی نے کہا اگر محمود اچکزئی چاہیں تو حکومت و اپوزیشن کسی سے بھی بات کریں۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی نے حارث رؤف پر دو میچوں کی پابندی لگا دی
غیر ضروری خدشات
پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ بانی نے اس حد تک کہا اگر اپوزیشن قائدین مذاکرات نہ کرنا چاہیں تو ان کو مکمل اختیار ہے۔ محمود خان اچکزئی یا علامہ ناصر عباس پر اعتماد نہ کرنے کی باتیں غیر ضروری ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب بانی نے بتا دیا کہ مذاکرات کا اختیار کن افراد کو ہے تو یہ پارٹی کے لیے اٹل فیصلہ ہے۔
آئینی اصولوں پر بات چیت
انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئین کی بحالی، ملکی سلامتی اور حق حکمرانی کے اصولوں پر بات ہو گی۔








