وفاقی آئینی عدالت، کوئٹہ کے لوکل گورنمنٹ انتخابات پر حکم امتناع جاری
وفاقی آئینی عدالت کا حکم
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی آئینی عدالت نے کوئٹہ کے لوکل گورنمنٹ انتخابات پر حکم امتناع جاری کردیا۔ عدالت نے حکم امتناع جاری کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔
سماعت کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی، جس میں جسٹس عامر فاروق اور جسٹس علی باقر بھی شامل تھے۔








