پاکستان اور چین کے تعلقات وقت کی کسوٹی پر کھرے ثابت ہوئے، عطاء تارڑ کا میڈیا فورم سے خطاب
پاکستان اور چین کے تعلقات کی اہمیت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے تعلقات وقت کی کسوٹی پر کھرے ثابت ہوئے۔ سی پیک نے ملک میں انفراسٹرکچر، صنعت اور ثقافتی ترقی کے نئے دور کی بنیاد رکھی جس کے نتیجے میں دونوں ممالک کے عوام کے درمیان فاصلے کم ہوئے اور باہمی ہم آہنگی مضبوط ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کی ایلون مسک کی کمپنی سٹار لنک کے خلاف بڑی کارروائی، بڑی تعداد میں ڈیوائسز قبضے میں لے لیں
سی پیک کا اثر
وفاقی وزیر اطلاعات نے 9 ویں چین پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) میڈیا فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو چین کے ساتھ خصوصی اور سٹریٹجک تعلقات کا اعزاز حاصل ہے جو کسی اور ملک کو حاصل نہیں۔ آئرن برادرز کی اصطلاح صرف پاکستان اور چین کے تعلقات میں استعمال ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں وکلاء کے صوبائی وزیر ناصر شاہ سے مذاکرات کامیاب ہو گئے، احتجاج ختم
ثقافتی تبدیلی اور ہم آہنگی
’’اے پی پی‘‘ کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) نے ملک میں نہ صرف بنیادی ڈھانچے کی تعمیر، صنعتوں کے قیام اور سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کیے بلکہ ثقافتی تبدیلی کا بھی باعث بنا۔ اس کے اثرات اس وقت بھی دیکھنے میں آئے جب چینی شہری روانی سے اردو بولتے ہیں اور پاکستانی شہری فصیح چینی زبان میں گفتگو کرتے نظر آتے ہیں۔
دوستی کا لازوال پل
سی پیک نے زبان اور تقسیم کی رکاوٹوں کو توڑتے ہوئے ہم آہنگی کو فروغ دیا اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت سڑکوں، پلوں، بندرگاہوں اور صنعتوں کے ساتھ ساتھ پاک چین دوستی کا ایک لازوال پل بھی تعمیر کیا۔








