افغان معیشت کی تباہی اور شدید بے روزگاری، اقوام متحدہ کی حیران کن کاؤنٹر فنانسنگ ٹیررازم رپورٹ منظر عام پر آ گئی
افغان معیشت کی تباہی
نیو یارک (خصوصی رپورٹ) افغان معیشت کی تباہی اور شدید بے روزگاری، اقوام متحدہ کی حیران کن کاؤنٹر فنانسنگ ٹیررازم رپورٹ منظر عام پر آگئی۔
یہ بھی پڑھیں: شبلی فراز اور کنول شوزب کی ای سی ایل سے نام نہ نکالنے پر توہین عدالت کی درخواستیں خارج
اقوام متحدہ کی رپورٹ کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی کاؤنٹر فنانسنگ ٹیررازم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغان طالبان رجیم نے افغانستان کی معیشت کو تباہ کردیا۔ انسانی حقوق کے بغیر افغان طالبان رجیم کی کوئی مالی و قانونی حیثیت نہیں۔ 2025 کے اوائل میں افغانستان کی جی ڈی پی میں 6.5 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: 15 سالہ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کے بعد زندہ دفن کرنے کی کوشش
بیروزگاری اور معاشی حالات
’’جنگ‘‘ کے مطابق یو این کی رپورٹ میں کہا گیا کہ افغان معیشت کی تباہی کے باعث بیروزگاری 75 فیصد تک پہنچ گئی، معاشی تباہی کی وجہ سے 3 کروڑ سے زائد افراد شدید غربت کا شکار ہیں۔ افغانستان کئی برس سے عالمی بینکاری نظام سے باہر ہے۔
دہشت گردی کے اثرات
ٹی ٹی پی اور داعش خراسان افغان سرزمین سے دہشت گرد کارروائیوں میں مصروف ہیں۔








