اپوزیشن اتحاد کے علاوہ کسی کمیٹی یا فرد کو مذاکرات کی اجازت یا اختیار نہیں: عون عباس بپی
مذاکرات کی اجازت
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما عون عباس بپی نے کہا ہے کہ کوئی پی ٹی آئی رہنما مذاکرات نہیں کر سکتا، یہ اجازت محمود اچکزئی کو ہے۔ اپوزیشن الائنس کے علاوہ کسی کمیٹی یا فرد کو مذاکرات کی اجازت یا اختیار نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہبازشریف 3 روزہ دورے پر آذربائیجان پہنچ گئے
محمود اچکزئی کا اختیار
’’جنگ‘‘ کے مطابق عون عباس بپی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو مذاکرات کا مکمل اختیار دیا ہے۔ آج بانی کی بہنوں کی محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس سے ملاقات ہوگی۔
حتمی فیصلہ
محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کا بہنوں اور قائدین سے ملاقات میں حتمی فیصلہ ہو جائے گا۔ اپوزیشن الائنس کے علاوہ کسی کمیٹی یا فرد کو مذاکرات کی اجازت یا اختیار نہیں۔








