53 ویں نیشنل اتھلیٹکس چیمپئن شپ 28 دسمبر سے اسلام آباد میں شروع ہو گی
53rd National Athletics Championship Announcement
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے تحت 53 ویں نیشنل اتھلیٹکس چیمپئن شپ 28 دسمبر سے جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں شروع ہو گی۔
چیمپئن شپ کی تیاری
پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر (ر) وجاہت حسین نے کہا ہے کہ چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ اس چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑیوں کی ٹیمیں حصہ لیں گی، جن میں پاکستان آرمی، پاکستان ائیر فورس، پاکستان نیوی، پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے، پاکستان پولیس، ہائر ایجوکیشن کمیشن، پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر شامل ہیں۔ چیمپئن شپ میں مردوں کے 24 اور خواتین کے 21 ایونٹس منعقد ہوں گے۔
منیجرز میٹنگ کی تفصیلات
’’اے پی پی‘‘ کے مطابق چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کی منیجرز میٹنگ 27 دسمبر کو ہوگی، جس میں چیمپئن شپ کے ڈراز اور قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔ چیمپئن شپ 31 دسمبر تک جاری رہے گی اور چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔








