صدر مملکت آصف علی زرداری کی کربلا میں روضۂ حضرت امام حسینؓ اور حضرت عباسؓ پر حاضری
صدر مملکت آصف علی زرداری کی کربلا میں حاضری
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کربلا میں روضۂ حضرت امام حسینؓ اور حضرت عباسؓ ابن علیؓ پر حاضری دی۔
یہ بھی پڑھیں: دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں منعقد ہونے والے ISM Middle East 2025 میں پاکستان پویلین کا افتتاح
فاتحہ خوانی اور دعا
صدر زرداری نے دونوں مقامات پر فاتحہ خوانی کی اور نوافل ادا کیے۔ انہوں نے امتِ مسلمہ کے امن، اتحاد اور سلامتی کے لیے دعا کی۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف و مریم نواز کی ہدایات پر ایاز صادق کے حلقے کے لیے 35 ارب کے خصوصی فنڈز منظور
امام حسینؓ کی تعلیمات
صدر مملکت نے امام حضرت حسینؓ کی قربانی کو حق، عدل اور استقامت کی ابدی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ امام حسینؓ کی تعلیمات حق، عدل اور انسانیت کے لیے رہنما ہے۔
ملاقات اور دیگر شخصیات
’’جنگ‘‘ کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے دونوں مزارات کے منتظمین اور مبلغین سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر گورنر کربلا ڈاکٹر نصیف جاسم الخطابی بھی صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کے ہمراہ تھے۔








