افواج پاکستان نے بھارت کو ایسا سبق سکھایا جو وہ کبھی نہیں بھولے گا: وزیر اعظم
وزیر اعظم کا بیان
مظفر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے بھارت کو وہ سبق سکھایا ہے جو کہ وہ کبھی نہیں بھولے گا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد دھماکے میں شہید ہونے والوں کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی
افواج پاکستان کی کامیابی
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق مظفرآباد میں طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مئی میں ہونے والی جنگ میں آزاد کشمیر کے لوگ بھی افواج پاکستان کی کامیابی کے لیے دعاگو تھے۔ مقبوضہ کشمیر میں ہمارے بھائی بہن قربانیاں دے رہے ہیں، وہ وقت جلد آجائے گا جب کشمیر بنے گا پاکستان اور مقبوضہ کشمیر آزاد ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران میں اسرائیلی اور امریکہ کے حملوں کے دوران 550 شہری جاں بحق ہوئے ہیں
لیپ ٹاپ کی اہمیت
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ طلبہ کو دیئے جانے والے لیپ ٹاپ کوئی مشین نہیں یہ ایک وژن ہے، اگر لیپ ٹاپ دینا رشوت ہوتی تو کیا آج ہمارے نوجوان ڈاکٹر اور انجینئر بن سکتے تھے؟ آج تک ایک لیپ ٹاپ بھی سفارش پر نہیں دیا گیا، ہمیشہ میرٹ پر دیا گیا۔ وقت آگیا ہے کہ ہم محنت سے پاکستان کو ایک عظیم ملک بنائیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کو باغوں کا صوبہ بنانے کے لئے 12 اضلاع میں ہارٹیکلچر ایجنسیاں قائم کرنے کا فیصلہ
دفاعی اور سفارتی محاذ پر کامیابیاں
اس موقع پر امیر مقام نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی قیادت میں دفاعی اور سفارتی محاذ پر کامیابیاں حاصل کیں، حکومت کی مسلسل محنت سے پاکستان کا عالمی سطح پر وقار بلند ہوا۔
نوجوان نسل کے لیے لیپ ٹاپ کی اہمیت
وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ لیپ ٹاپ ہماری نوجوان نسل کے لیے رابطے کا ذریعہ ہے، ہمیں مثبت کردار ادا کرنا ہوگا، وزیراعظم کی اس مہم سے ہمیں فائدہ اٹھانا چاہیے۔








