سی سی ڈی نے 3 بیٹوں، داماد اور بھائی کو جعلی مقابلے میں قتل کردیا، خاتون عدالت پہنچ گئی
پولیس مقابلے میں ہلاکتوں کی تحقیقاتی درخواست
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سیشن عدالت لاہور میں پولیس مقابلے میں ہلاک 3 بیٹوں کی والدہ نے آئی جی پنجاب اور سی سی ڈی سربراہ کے خلاف درخواست دائرکردی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ مریم نواز کا بیجنگ میں مصروفیت سے بھرپور دن، دورے، اہم ملاقاتیں، ظہرانہ، تعلقات کے فروغ کیلئے جڑواں شہروں اور صوبوں کی تجویز، چینی سرمایہ کاری کیلئے بھرپور تعاون کی پیشکش
درخواست گزار کا مؤقف
درخواست میں آئی جی پنجاب اور سی سی ڈی سربراہ کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست گزار زبیدہ بی بی نے اپنے وکیل آفتاب باجوہ کےتوسط سے درخواست دائرکی جس میں مؤقف اپنایا کہ سی سی ڈی نے تین بیٹے، ایک داماد اور بھائی کو جعلی مقابلے میں قتل کیا، قتل کے مقدمات کی درخواست واپس نہ لینے پر پولیس دباؤ اور دھمکیاں دے رہی ہے۔
پولیس کی دھمکیاں اور ہراسانی کی درخواست
مزید کہا گیا کہ درخواست واپس نہ لینے پر مزید جعلی مقابلوں کی دھمکی بھی دی جارہی ہے، پولیس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سی سی ڈی کو خوف و ہراس پھیلانے کی مبینہ ہدایات دی ہیں۔ درخواست میں عدالت سے وزیراعلیٰ سے منسوب مبینہ ہدایات کا نوٹس لینے اور عدالت پولیس کو ہراسانی سے روکنے اور تحفظ دینے کے احکامات دینے کی استدعا کی۔








