فیصل آباد میں خاوند نے گھریلو ناچاقی پر دوسری بیوی کی مدد سے پہلی کو گلا دبا کر قتل کر دیا
خاندان کا المیہ
فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ماموں کانجن کے علاقے میں خاوند نے گھریلو ناچاقی پر دوسری بیوی کی مدد سے پہلی کو گلا دبا کر قتل کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب، 6 وزارتوں کے 371 ملازمین کے خلاف کرپشن کی تحقیقات
واقعے کی تفصیلات
یہ واقعہ فیصل آباد کے علاقہ تھانہ ماموں کانجن کے چک 550 گ ب میں پیش آیا۔ واقعے کی اطلاع پر مقامی پولیس اور ایس پی صدر مہر سعید سیال موقع پر پہنچ گئے۔
مقتولہ کے بارے میں
پولیس ذرائع کے مطابق 38 سالہ مقتولہ صفیہ پروین چار بچوں کی ماں تھی، اور دونوں بیویاں ایک ہی گھر میں رہتی تھیں۔ ان کے درمیان اکثر سوتن والے لڑائی جھگڑے ہوتے تھے۔








