این سی سی آئی اے کی کارروائی، ریاستی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلانے والا ملزم گرفتار
راولپنڈی میں بڑی کارروائی
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ریاستی اداروں کو سوشل میڈیا میں بدنام کرنے کی مہم میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: چین میں پہاڑوں کے درمیان چلتی ٹرین، ایسے حسین مناظر کے آنکھیں کُھلی کی کُھلی رہ جائیں
گرفتاری کی تفصیلات
این سی سی آئی اے کے مطابق راولپنڈی میں 23 دسمبر 2025 کو کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کے خلاف مہم چلانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ ان کے خلاف پیکا ایکٹ 2016 کی دفعات 20 اور 26(اے) کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ پریتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی جلد نئے مہمان کی آمد کی تصدیق
الزامات اور شواہد
بیان میں کہا گیا کہ گرفتار شخص پر الزام ہے کہ وہ سوشل میڈیا کے ذریعے حکومتی و ریاستی اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہا تھا۔ کارروائی کے دوران ملزم کا موبائل فون تحویل میں لے لیا گیا اور متعلقہ شواہد ضبط کر لیے گئے۔
مزید تفتیش
این سی سی آئی اے کے مطابق کارروائی ضلع راولپنڈی میں کی گئی جبکہ مقدمے کی مزید تفتیش این سی سی آئی اے راولپنڈی کے سب انسپکٹر غیور عباس جعفری کر رہے ہیں۔







