عزت اسی کی ہوگی جو سبز ہلالی پرچم کا وفادار ہوگا، علی محمد خان
پی ٹی آئی رہنما کا بیان
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا کہنا ہے میری میرے لیڈر کیساتھ شعوری زندگی کا آدھا وقت کٹ چکا۔ میں نے تو بس یہی دیکھا کہ وہ جو کچھ بھی کرتا ہے پاکستان کو زہن میں رکھ کے کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بیٹے کی پیدائش کی افواہیں، نصیبو لعل نے خاموشی توڑ دی، دادی بننے کی خوشخبری سنادی
پاکستان کی خدمت کا عزم
اپنے ایکس بیان میں انہوں نےکہا اول و آخر پاکستان ! پس آخری کامیابی تو حق کی ہی ہوگی اور جو پاکستان سے جتنا سچا ہوگا جتنا مخلص ہوگا نہ اس کا نام کبھی میلا ہوگا اور نہ کبھی اسکو ہار ہوگی۔ امتحانات آئینگے، تکلیفیں آئینگیں، عارضی ناکامی بھی ہوگی لیکن عزت اسی کی ہوگی جو اس سبز ہلالی پرچم کا وفادار ہوگا۔
ٹوئٹر پر علی محمد خان کا پیغام
میری میرے لیڈر کیساتھ شعوری زندگی کا آدھا وقت کٹ چکا۔ میں نے تو بس یہی دیکھا کہ وہ جو کچھ بھی کرتا ہے پاکستان کو زہن میں رکھ کے کرتا ہے۔
اول و آخر پاکستان !
پس آخری کامیابی تو حق کی ہی ہوگی اور جو پاکستان سے جتنا سچا ہوگا جتنا مخلص ہوگا نہ اس کا نام کبھی میلا ہوگا اور نہ کبھی…
— Ali Muhammad Khan (@Ali_MuhammadPTI) December 24, 2025








