تمام ٹیکس دفاتر ۲۷ سے ۳۱ دسمبر تک ٹیکس کلیکشن کے پیش نظر کھلے رہیں گے، ایف بی آر
ایف بی آر کا ٹیکس دفاتر کے اوقات کار کا اعلان
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) ایف بی آر نے اعلان کیا ہے کہ تمام ٹیکس دفاتر 27 سے 31 دسمبر تک ٹیکس کولیکشن کے پیش نظر کھلے رہیں گے۔ ان لینڈ ریونیو سروس کے ملازمین اور افسران کی ہفتہ وار چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لورالائی واقعہ، احمد نورانی کی فواد چوہدری پر تنقید، صارف نے صحافی کو آڑے ہاتھوں لے لیا
مراسلہ اور ہدایات
اس حوالے سے ایف بی آر نے لارج ٹیکس پیئر، ریجنل اور کارپوریٹ ٹیکس دفاتر کے چیف کمشنرز کو مراسلہ بھجوا دیا ہے۔ مراسلہ میں ٹیکس دفاتر کے سربراہان کو ہفتہ اور اتوار کو بھی کھلے رکھنے اور ملازمین کی حاضری کو یقینی بنانے کی ہدایات کی گئیں۔
دہندگان کی سہولت
ایف بی آر حکام کے مطابق ٹیکس دہندگان کو ریٹرن جمع کرانے اور واجبات کی بروقت ادائیگی کی سہولت دینے کیلئے اقدام اٹھایا گیا ہے۔ ایف بی آر ہیڈکوارٹر کی ہدایت پر دفاتر کھولنے کیلئے انتظامی اقدامات مکمل کرنے کی تاکید کی گئی۔ ملازمین کی حاضری اور دفاتر کی ورکنگ براہِ راست مانیٹر کی جائے گی۔








