کچھ لوگوں نے Monopoly بنا رکھی ہے، وہ چاہتے ہیں غریبوں کو ان کا حق نہ ملے، حنا پرویز بٹ
حنا پرویز بٹ کی تشویش
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) رکن اسمبلی حنا پرویز بٹ کا کہنا ہے پتہ نہیں مجھے کیوں ایسا لگتا ہے کہ کچھ لوگوں نے monopoly بنا رکھی ہے، وہ چاہتے ہیں کہ غریبوں کو ان کا حق نہ ملے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی فوج کی مقبوضہ کشمیر میں گھر گھر تلاشی، چادر چاردیواری کا تقدس پامال، ایک گھر پر فائر کھول دیا، تین روز میں شہدا کی تعداد 6 ہوگئی
غریبوں کے حقوق کی بات
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا اگر غریبوں، لاچاروں، یتیموں اور بیواؤں کو ان کا جائز قبضہ ملنا شروع ہو گیا تو ان کی روزی روٹی ختم ہو جائے گی، یہ چاہتے ہیں دہائیوں کیس چلتا رہے اور غریب انصاف مانگتا مانگتا اس دنیا سے ہی چلا جائے۔ میری وزیراعلی جو کچھ بھی کر رہی ہیں بالکل ٹھیک کر رہی ہیں اور ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
تویٹر پر بیان
پتہ نہیں مجھے کیوں ایسا لگتا ہے کہ کچھ لوگوں نے monopoly بنا رکھی ہے، وہ چاہتے ہیں کہ غریبوں کو ان کا حق نہ ملے۔اگر غریبوں، لاچاروں، یتیموں اور بیواؤں کو ان کا جائز قبضہ ملنا شروع ہو گیا تو ان کی روزی روٹی ختم ہو جائے گی، یہ چاہتے ہیں دہائیوں کیس چلتا رہے اور غریب انصاف مانگتا…
— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) December 24, 2025








