اسلام آباد کی فضائی حدود عارضی طور پر بند، نوٹم جاری
اسلام آباد میں فضائی حدود کی بندش
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی دارالحکومت میں کل فضائی حدود عارضی طور پر بند رہے گی، اس حوالے سے نوٹم بھی جاری کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: جعلی حکومت گرفتار کارکنوں سے جلد ملاقات کا بندوبست کرے: بیرسٹر سیف
پروازوں پر اثرات
پی اے اے کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمد و روانگی متاثر ہوگی، کل مخصوص اوقات میں اسلام آباد ایئرپورٹ پر پروازیں معطل رہیں گی۔
معطلی کے مخصوص اوقات
نوٹم میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر کل صبح 10 بجکر 55 منٹ سے 11 بجکر 55 منٹ تک پروازیں معطل رہیں گی۔ اسی طرح کل دوپہر 2 بجکر 25 منٹ سے 3 بجکر 25 منٹ تک بھی پروازیں معطل رہیں گی۔








