جسٹس عالیہ نیلم نے پراپرٹی قانون سے متعلق جو فیصلہ دیا بطور وکیل تائید کرتا ہوں، کسی بھی ادارے کو عدلیہ کے اختیارات استعمال کرنے کا کوئی جواز نہیں، انتظار حسین پنجوتھہ
جسٹس عالیہ نیلم کا فیصلہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایڈووکیٹ انتظار حسین پنجوتھہ کا کہنا ہے کہ جسٹس عالیہ نیلم صاحبہ نے جو فیصلہ پراپرٹی قانون کے متعلق دیا ہے، میں بطور وکیل اس کی تائید کرتا ہوں۔ کسی بھی ادارے کو عدلیہ کے اختیارات استعمال کرنے کا کوئی جواز نہیں۔ فارم 47 کی چیف منسٹر کو تو بلکل کوئی حق حاصل نہیں کہ وہ جسٹس عالیہ نیلم کے فیصلوں پر اس توہین آمیز انداز میں سوال اٹھائیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کیلئے پنشن میں سالانہ اضافہ ختم کردیا، مراسلہ جاری
جسٹس عالیہ نیلم کی شنوائی کی درخواست
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ البتہ ہم چاہیں گے کہ جسٹس عالیہ نیلم صاحبہ گوجرانوالہ کے 51 کے نو مئی کے الزامات میں بند ورکرز کی اپیل کی شنوائی بھی یقینی بنائیں۔ تقریباً دو سال سے سزا معطلی کی درخواستیں زیر التوا ہیں۔ اس کے علاوہ نو مئی ٹرائلز کے متعلق عمران خان اور تحریک انصاف کی کئی درخواستیں بھی زیر التوا ہیں۔ انہیں بھی سنیں۔ جبر کے اس ماحول میں انصاف ہی واحد راستہ ہے جس سے معاشرے کا توازن بحال ہو سکتا ہے۔ چادر اور چار دیواری کی پامالی جس سطح پر دیکھی گئی ہے، اس کی مثال نہیں ملتی۔
انصاف کا مطالبہ
چیف صاحبہ، آپ بسم اللہ کریں، مظلوموں کو انصاف دیں۔ ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ اگر صرف یہی ایک کیس سامنے رکھ کر لڑائی کی جائے گی اور دوسری جانب انسانی حقوق کی وسیع تر پامالی جاری رہے گی تو عام وکیل اپنے آپ کو آپ کے ساتھ کھڑا نہیں کر پائے گا۔ آپ ہمت کریں اور دیکھیں، عام وکیل کیسے آپ کا دفاع کرتا ہے۔
جسٹس عالیہ نیلم صاحبہ نے جو فیصلہ پراپرٹی قانون کے متعلق دیا ہے، میں بطور وکیل اس کی تائید کرتا ہوں۔ کسی بھی ادارے کو عدلیہ کے اختیارات استعمال کرنے کا کوئی جواز نہیں، فارم 47 کی چیف منسٹر کو تو بلکل کوئی حق حاصل نہیں کہ وہ جسٹس عالیہ نیلم کے فیصلوں پر اس توہین آمیز انداز میں...
— Intazar Hussain Panjutha (@intazarpanjutha) December 24, 2025








