حکومت نے تین سال پورا زور لگایا پی ٹی آئی ختم نہیں کرسکی، فواد چودھری
فواد چودھری کا بیان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ حکومت نے تین سال پورا زور لگایا لیکن پی ٹی آئی ختم نہیں ہو سکی۔
یہ بھی پڑھیں: تاریخ گواہ ہے نواز شریف، زرداری سیمت ہر رہنما ڈیل کے بعد باہر گیا، بیرسٹر سیف
معیشت اور تین فریق
دنیا نیوز کے پروگرام ’’نقطہ نظر‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان کی معیشت، جوڈیشری، اور عوام کو نقصان ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں تین فریق شامل ہیں: اسٹیبلشمنٹ، بانی پی ٹی آئی، اور حکومت۔ ان تینوں کو ایک قدم پیچھے ہٹنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی آسٹریلیا کو واش آؤٹ کریں گے، محمد رضوان کا ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں سے خطاب
پیرول پر رہائی کی درخواست
فواد چودھری نے مزید کہا کہ شاہ محمود قریشی، میاں محمود الرشید، اعجاز چودھری، اور ڈاکٹر یاسمین راشد بانی کو زیادہ جانتے ہیں۔ ہم نے وزیراعظم سے درخواست کی ہے کہ ان پانچ لوگوں کو پیرول پر رہا کیا جائے۔ ادارے بھی چاہتے ہیں کہ سیاسی ٹمپریچر نیچے آئے، اور اب دیکھنا یہ ہے کہ وزیراعظم ہمارے خط کا جواب دیتے ہیں یا نہیں۔
مذاکرات کا ماحول
فواد چودھری نے کہا کہ وہ سپیکر قومی اسمبلی اور سینئر وزرا سے ملاقات کر چکے ہیں اور حکومت سمجھتی ہے کہ ان کے نکتہ نظر میں وزن ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پانچ لوگوں کی پیرول پر رہائی سے مذاکرات کا ماحول بنے گا۔ اصل مسئلہ نیت کا ہے، اگر نیت ٹھیک ہوگی تو معاملات آگے بڑھیں گے۔








