خیبر پختونخوا اسمبلی میں مار کٹائی، 3 افراد گرفتار

پشاور میں ہنگامہ
خیبر پختونخوا اسمبلی میں مار کٹائی کرنے والے 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اگر آپ ٹک ٹاکرز سے ٹیکس وصول کرنا چاہتے ہیں تو پنجاب سے شروع کریں، زیادہ وصولی ہو گی: فیصل واؤڈا
گتھم گتھا کی وجہ
24 نیوز کے مطابق حکومتی رکن نیک محمد اور تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے اقبال وزیر آپس میں گتھم گتھا ہوگئے۔ یہ دونوں ایم پی ایز شمالی وزیرستان سے تعلق رکھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت نے سینیٹ کا اجلاس 12اگست کو طلب کرلیا
حمایتیوں کی مداخلت
صوبائی اراکین کی لڑائی میں ان کے حمایتی بھی کود پڑے، جس کے باعث اسمبلی میدانِ جنگ بن گئی۔ دونوں جانب سے گالم گلوچ، لاتوں اور مکوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔
گرفتاری کی تفصیلات
بعد ازاں، ہنگامہ آرائی کرنے والے غیر متعلقہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار ہونے والے تینوں افراد ایم پی اے اقبال وزیر کے ساتھی بتائے جاتے ہیں۔ ان تینوں افراد کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔