خیبرپختونخوا کو ملک سے ملانے والی قومی شاہراہیں کسی کا باپ بھی مستقل طور پر بند نہیں کر سکتا، اختیار ولی
وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کو ملک سے ملانے والی قومی شاہراہیں کسی کا باپ بھی مستقل طور پر بند نہیں کر سکتا۔ اگر کوئی ایسا کرے تو دال آٹے کا بھاؤ معلوم ہو جائے گا۔ مفت میں مصطفیٰ قریشی بننے کی کوشش نہ کریں۔
پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت وزیراعظم شہبازشریف کا بڑا پن ہے، ورنہ پی ٹی آئی کے ساتھ مسلم لیگ ن کا کوئی کونسلر بھی مذاکرات کرنے کیلئے تیار نہیں۔
خیبرپختونخوا کو ملک سے ملانے والی قومی شاہراہیں کسی کا باپ بھی مستقل طور پر بند نہیں کر سکتا، کر کے تو دکھاؤ دال آٹے کا بھاؤ معلوم ہو جائے گا۔ مفت میں مصطفیٰ قریشی بننے کی کوشش نہ کریں
— Ikhtiar Wali (@ikhtiarwali) December 24, 2025








