ٹی ڈی سی پی میں کرسمس کا کیک کاٹنے کی تقریب، تمام ورکرز سے محبت کرتے ہیں، ایم ڈی عاصم رضا

کرسمس کی خوشیوں کا تہوار

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کرسمس کے موقع پر رواداری کی مثال قائم کرتے ہوئے مینجنگ ڈائریکٹر ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب (ٹی ڈی سی پی) عاصم رضا نے مسیحی برادری کے ورکرز کے ہمراہ کیک کاٹا اور ان میں تحائف تقسیم کیے۔ اس موقع پر دیگر اعلی افسران بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: میرا اگلا پڑاؤ ابو سمبل کے کھنڈرات تھے، ایک چرواہے نے ان کی نشاندہی کی تھی، یہ سب ناصر جھیل کے پانیوں میں غرق ہو جانے والے تھے.

ٹی ڈی سی پی کی خصوصی تقریب

ٹی ڈی سی پی انسٹیٹیوٹ آف ہوسپٹیلٹی اینڈ مینجمنٹ کے زیر اہتمام 100 کیکس تیار کیے گئے جنھیں مختلف دفاتر میں مسیحی برادری کے افراد کے لیے بھیجا گیا تاکہ وہ اپنے خاص دن کو بھرپور انداز میں منائیں۔ کیکس کے ساتھ کرسمس کی مناسبت سے مسیحی برادری کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا گیا۔

محبت اور رواداری کا پیغام

اس موقع پر مینجنگ ڈائریکٹر ٹی ڈی سی پی عاصم رضا کا کہنا تھا کہ اس روایت کی داغ بیل ڈالنے کے پیچھے اپنے ملک میں موجود اقلیتوں سے باہمی محبت اور رواداری کا درس پنہاں ہے۔ انھوں نے ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب میں کام کرنے والے مسیحی ملازمین کے لئے خصوصی تحائف کا بھی اعلان کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹی ڈی سی پی اپنے تمام ورکرز سے محبت کرتا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...