ایران کا خلیج میں ایندھن سمگلنگ کرنے والا جہاز ضبط کرنے کا دعویٰ
پاسدارانِ انقلاب کی کارروائی
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے خلیج میں چار ملین لیٹر سمگل شدہ ایندھن لے جانے والے ایک جہاز کو تحویل میں لے لیا ہے۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق یہ کارروائی بدھ کے روز کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی کا دورہ لاہور ذاتی حیثیت میں تھا پارٹی فیصلہ نہیں، مٹر گشت ہی کرنا تھی تو لیڈی ریڈنگ اسپتال ہی چلے جاتے ،اختیار ولی
سمگلنگ کی کوشش کا انکشاف
نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کی فورسز نے اس جہاز کو اس وقت روکا جب وہ ایرانی علاقائی پانیوں سے باہر جانے کی کوشش کر رہا تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جہاز پر سوار 16 افراد غیر ملکی شہری ہیں۔واقعے کو مزید تفتیش کے لیے عدلیہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور سمیت پنجاب بھر میں سی سی ڈی کے مبینہ مقابلوں میں 480 ملزمان ہلاک
ماضی کی کارروائیاں
العربیہ کے مطابق ایرانی فوج اور سیکیورٹی ادارے ماضی میں بھی خلیج کے علاقے میں ایسے جہازوں کو پکڑنے کے دعوے کرتے رہے ہیں جو مبینہ طور پر غیر قانونی طور پر ایندھن منتقل کر رہے ہوتے ہیں۔
ایندھن کی اسمگلنگ کا منافع
ایران میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں دنیا میں سب سے کم سمجھی جاتی ہیں، جس کی وجہ سے ایندھن کو پڑوسی ممالک میں اسمگل کرنا انتہائی منافع بخش کاروبار بن چکا ہے۔








