حکومت سے مذاکرات میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی یا کیسز کے خاتمے کے مطالبہ نہیں کریں گے، مصطفی نواز کھوکھر
مصطفیٰ نواز کھوکھر کا بیان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اپوزیشن اتحاد کے مرکزی رہنما اور سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ حکومت سے مذاکرات میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی یا کیسز کے خاتمے کے مطالبہ نہیں کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی؛بے نظیر بھٹو ہسپتال میں سکیورٹی اہلکار نے خاتون سے زیادتی کر ڈالی
مذاکرات کے لیے تیاری
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ ہم ڈائیلاگ کے لیے تیار ہیں، ہم سمجھتے ہیں کہ مذاکرات کا دروازہ بند نہیں ہونا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: رسومات کے دوران دلہن کو دولہے کی ایسی بات پتا لگ گئی کہ شادی سے ہی انکار کر دیا
وزیراعظم کی گفتگو کی اہمیت
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی گفتگو اور بیان کو ہم نے سنجیدگی سے لیا ہے، پی ٹی آئی سمیت تمام اتحادی جماعتوں کو مشاورت میں شامل کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قومی اقتصادی کونسل نے معاشی اہداف اور ترقیاتی پلان کی منظوری دیدی
محمود خان اچکزئی کا بیان
اپوزیشن اتحاد کے مرکزی رہنما نے مزید کہا کہ محمود خان اچکزئی کہہ چکے ہیں کہ اگر حکومت سنجیدہ ہے تو بانی پی ٹی آئی کے دستخط وہ لیں گے۔
آئینی مذاکرات کی تیاری
اُن کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی یا کیسز کے خاتمے کا مطالبہ نہیں کریں گے، حکومت آگے بڑھے گی تو نئے مرحلے کا ہم سوچیں گے۔ مصطفیٰ نواز کھوکھر نے یہ بھی کہا کہ آئین اور نئے میثاق پر حکومت سے بات چیت کے لیے تیار ہیں۔








