نائجیریا کی مسجد میں دھماکا، 7 نمازی جاں بحق
دھماکہ مائیڈوگوری میں مسجد کے اندر
ابوجہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) افریقی ملک نائجیریا کے شمال مشرقی شہر مائیڈوگوری میں بدھ کے روز ایک مسجد میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں کم از کم سات نمازی جاں بحق ہو گئے۔
جانی نقصان اور واقعے کی تفصیلات
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا نماز کے دوران ہوا، جس سے مسجد کے اندر شدید نقصان پہنچا۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں۔ تاحال کسی مسلح گروہ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
علاقے کی صورتحال
واضح رہے کہ مائیڈوگوری ریاست بورنو کا دارالحکومت ہے، جو گزشتہ کئی برسوں سے شدت پسند تنظیم بوکو حرام اور اس کے دھڑے اسلامک اسٹیٹ ویسٹ افریقہ پروونس (ISWAP) کی شورش کا مرکز رہا ہے۔ تاہم خود مائیڈوگوری شہر میں کئی سال بعد کسی بڑے حملے کی یہ رپورٹ سامنے آئی ہے۔
تحقیقات کا آغاز
حکام کے مطابق واقعے کی نوعیت اور ذمہ دار عناصر کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔








